ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
فوٹو، اسکرین گریب

ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ میں 18 اوورز کا کھیل مکمل ہونے پر اسے بارش کے باعث روک دیا گیا۔ پاکستان نے 2 وکٹ پر 80 رنز بنالیے ہیں، عبداللّٰہ شفیق 14 اور امام الحق 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان بابر اعظم 36 اور محمد رضوان 20 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدرآباد میں کھیلا جارہا ہے اور اس میچ میں دونوں ٹیموں کو تمام 15 کھلاڑی دستیاب ہیں۔

Scroll to Top