ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں وسیم کھتری کی تیسری پوزیشن

ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں وسیم کھتری کی تیسری پوزیشن


امریکا میں جاری ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستان کے پلیئر وسیم کھتری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

چیمپئن شپ میں وسیم کھتری کا آغاز اچھا نہ تھا، انہیں چار روزہ ایونٹ کے پہلے دو دن کئی میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، آخری دو دن میں وسیم کھتری نے گیارہ میں سے دس مقابلے جیتے۔

ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ کا ٹائٹل نائجیریا کے ایٹا کارو نے اپنے نام کیا، انہوں نے مجموعی طور پر 31 میں سے 23 مقابلے جیتے۔

چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن ویلنگٹن جیگیری نے حاصل کی۔

Scroll to Top