ن لیگ کے قائد نواز شریف کی مختصر دورے پر لندن آمد

ن لیگ کے قائد نواز شریف کی مختصر دورے پر لندن آمد
اسکرین گریب

ن لیگ کے قائد نواز شریف مختصر دورے پر لندن پہنچ گئے۔ میاں نواز شریف کے ایون فیلڈ پہنچنے پر ن لیگی کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

نواز شریف کی آمد پر باہر احتجاج کرنے والوں نے نعرے لگائے۔ پولیس کو نواز شریف کی گاڑی ایون فیلڈ میں داخل ہونے کے لیے مدد کرنا پڑی۔

اس موقع پر ن لیگ کے قائد نواز شریف میڈیا سے بات کیے بغیر اپنی رہائش گاہ چلے گئے۔

نواز شریف کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرہ کرنے والوں کو قابو رکھنے کے لیے پولیس اہلکار سڑک کے درمیان میں کھڑے رہے۔

Scroll to Top