مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر لینڈ کرگیا۔سابق وزیراعظم میاں نواز شریف دبئی سے غیر ملکی ائرلائن کی خصوصی چارٹرڈ فلائٹ ایف زیڈ 4525کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ اس پرواز کو ’امید پاکستان‘ کا نام دیا گیا ہے۔سابق وزیراعظم سمیت طیارے میں موجود تمام مسافروں کی امیگریشن کا عمل ائرپورٹ پر طیارے کے اندر ہی کیا جائے گا۔اس دوران تمام مسافر جن میں صحافی اور پارٹی رہنما بھی شامل ہیں، نواز شریف کا طیارہ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کرے گا، جسے اولڈ ٹرمینل یا حج ٹرمینل پر لایا جائے گا، جہاں ان کا استقبال پارٹی کی سینئر قیادت کرے گی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے پارٹی کے عام کارکنوں اور رہنماؤں کو ائرپورٹ کی جانب جانے سے پہلے ہی منع کردیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا وطن واپس پہنچنے پر ممکنہ طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے جاتی امرا جانے کا امکان ہے، جہاں وہ اپنے والدین، اہلیہ اور بھائی کی قبروں پر حاضری دیں گے۔ 2 سے 3 گھنٹے جاتی امرا میں قیام کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے نواز شریف مینار پاکستان جلسے میں شرکت کے لیے پہنچیں گےدوسری جانب مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے وطن واپس پہنچنے پر مینار پاکستان گراؤنڈ جلسے میں شرکت کے لیے پارٹی کے کارکنان ملک بھر سے لاہور کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں لاہور سمیت مینار پاکستان گراؤنڈ کو برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔




