نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 پیڈل کورٹس کا افتتاح، وزیراعلیٰ اور وزیر کھیل کی تصاویر توجہ کا مرکز

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 پیڈل کورٹس کا افتتاح، وزیراعلیٰ اور وزیر کھیل کی تصاویر توجہ کا مرکز

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 پیڈل اسپورٹس کورٹس کا افتتاح کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے پیڈل اسپورٹس کورٹس کا افتتاح کیا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر کھیل کی قد آور تصاویر سب کی توجہ کا مرکز رہیں۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں جدید کھیل پیڈل اسپورٹس کے کورٹس کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کیا۔  انہوں نے کورٹس کا جائزہ لیا اور پیڈل اسپورٹس بھی کھیلی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5 پیڈل اسپورٹس کورٹس میں ایک بین الاقوامی معیار کا کورٹ شامل ہے جبکہ 4 کورٹس قومی مقابلوں اور پریکٹس کے لیے دستیاب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جدید کورٹس پر 10 سے 12 کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے، جدید پیڈل ٹینس کورٹس میں آج سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

جب وزیر کھیل کی توجہ قدرآور تصاویر کی جانب کروائی گئی کہ کفایت شعاری کی جا سکتی تھی تو صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ اگر ہم نے کروڑوں روپے لگائے ہیں تو تشہیر کرنا ہمارا حق ہے، لوگوں کو کیسے پتہ چلے گا کہ ہم نے کام کیا کیا ہے۔

Scroll to Top