نامور بھارتی اداکار منوج باجپائی کو اسٹار گڈز سے بھرپور فلم دی آرچیز سے بور ہوگئے اور بیٹی سے کہہ دیا کہ انہیں یہ فلم پسند نہیں آئی۔
ایک تازہ انٹرویو کے دوران منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ میں نے فلم دی آرچیز اپنی بیٹی ایوا کی وجہ سے دیکھی، لیکن اسے کہہ بھی دیا کہ مجھے یہ فلم پسند نہیں آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم صرف 50 منٹ کے دورانیے تک ہی دیکھی، ساتھ میں اپنی بیٹی سے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں آرہی۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے منوج باجپائی کا کہنا تھا کہ حیرت انگیز طور پر میری بیٹی کو بھی یہ فلم پسند نہیں آئی۔
اسی انٹرویو کے دوران منوج باجپائی نے بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ وہ بھی ہندی میں بات کیا کرے، لیکن اس نے الٹا مجھے ہی ڈانٹنا شروع کردیا کہ ’میں گھر والوں کو ٹائم نہیں دیتا۔‘
خیال رہے کہ زویا اختر کی یہ فلم سات دوستوں کی کہانی ہے جس میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجہانی سر دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کے نواسے اگستیا نندا نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔