مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخی کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت منسوخی کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنایا جائیگا
بھارتی سپریم کورٹ—-فائل فوٹو

بھارتی سپریم کورٹ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنائے گی۔

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ 5 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ میں دفعہ 370 کی منسوخی کے خلاف درخواستوں پر 16 دن تک سماعت ہوئی تھی۔

بھارت کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی تھی۔

درخواستوں میں بھارتی آئین کا آرٹیکل 370 اور جموں و کشمیر  کی ریاستی حیثیت بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Scroll to Top