مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف۔ فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے ہیلن میری رابرٹس کو آرمی میڈیکل کور میں بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی پانے پر مبارکباد دی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پاکستانی اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون بریگیڈیئر ہیں، پوری قوم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہیلن میری رابرٹس نے ثابت کیا خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں، مسیحی برادری سمیت پوری قوم کو بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس پر فخر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی ان جیسی ہزاروں محنتی خواتین پر فخر ہے، بریگیڈیئر ہیلن میری رابرٹس کی محنت اور انسانیت کیلئے خدمت کا جذبہ مشعل راہ ہے۔

Scroll to Top