مریم نواز کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

مریم نواز کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا، مریضوں اور ان کے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔

مریم نواز نے ایمرجنسی وارڈ، ایئرایمبولینس، پیشنٹ وارڈ کا معائنہ کیا اور کہا کہ ایئر ایمبولینس سروس عوام کا حق ہے، کسی پر احسان نہیں۔

انہوں نے ایمرجنسی میں بزرگ مریض کو وہیل چیئر نہ دینے پر اظہارِ ناپسندیدگی کیا اور مریضوں کا رش کم کرنے کے لیے پی آئی سی 2 کی جلد تکمیل کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بیلا روس کے سفیر نے ملاقات کی۔ پنجاب میں بیلاروس کے تعاون سے ٹریکٹرز کی تیاری کے لیے اسمبلنگ پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا۔

Scroll to Top