مریض کی آنکھ ضائع ہونے پر 3 ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

مریض کی آنکھ ضائع ہونے پر 3 ڈاکٹروں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
فوٹو فائل

پشاور کی عدالت نے علاج کے دوران غفلت برتنے سے مریض کی آنکھ ضائع ہونے کے کیس میں تین ڈاکٹروں کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دے دیا۔

 ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے مختصر فیصلے میں کہا کہ خیبر ٹیچنگ اسپتال کے تین ڈاکٹروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

عدالت نے کہا کہ دستیاب ریکارڈ درخواست گزار کے الزامات کو سپورٹ کر رہا ہے، پولیس متعلقہ ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرے۔

Scroll to Top