چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح خواں مفتی سعید نے اپنا بیان قلمبند کرادیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ سول جج قدرت اللہ نے سوال کیا کہ اردومیں بیان قلمبند کروائیں گے ؟مفتی سعید نے کہا کہ میں اردو میں ہی اپنا بیان عدالت میں ریکارڈ کرواﺅں گا میری عمر 62 سال ہے ۔چھتر پارک میں ندوت العلما میں پڑھاتا ہوں ۔سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ دینے سے پہلے حلف لینا پڑیگامفتی سعید نے بیان ریکارڈ کرانے سے قبل حلف اُٹھایا ۔