لیبیا میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 76 غیر ملکی زیرحراست

لیبیا میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، 76 غیر ملکی زیرحراست
تصویر سوشل میڈیا۔

لیبیا میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں 76 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

طرابلس سے عرب میڈیا کے مطابق کارروائی مصری سرحد کے قریب لیبیا کے ساحلی شہر امساعد میں انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث گروہ کے خلاف کی گئی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران 76 غیر ملکیوں کو حراست میں لے لیا، جن میں مصری، سوڈانی اور بنگلادیشی شہری شامل ہیں جو بذریعہ کشتی یونان جانے کی تیاری کر رہے تھے۔

Scroll to Top