لگتا ہے پیوٹن اور زیلنسکی تنازع ختم کرنے کو تیار ہیں: امریکی وزیرِ خزانہ

لگتا ہے پیوٹن اور زیلنسکی تنازع ختم کرنے کو تیار ہیں: امریکی وزیرِ خزانہ
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینیٹ—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسینیٹ نے  کہا ہے کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ملاقات کا امکان ہے۔

واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ دونوں فریق تنازع ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسکاٹ بیسینٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں سیمی کنڈکٹر چپس کے شعبے میں سنگل پوائنٹ آف فیلیئر کو روکنا ہو گا، بھارت کی روسی تیل کی خرید و فروخت ناقابلِ قبول ہے۔ 

امریکی وزیرِ خزانہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدنی قرضے اتارنے اور جی ڈی پی خسارہ کم کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

Scroll to Top