قومی ادارہ صحت کی لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

قومی ادارہ صحت کی لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔

انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب نے کہا کہ ہم نے قومی ادارہ صحت کو 7 اگست کو نمونے بھجوائے تھے، جن میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلشن راوی ڈسپوزل اسٹیشن کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

انچارج انسداد پولیس پروگرام پنجاب نے یہ بھی کہا کہ نمونے مثبت آنے پر انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی۔

Scroll to Top