ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار ٹام کروز اپنی نئی فلم ’ڈِگر‘ کی پروموشن کے دوران ایک انوکھے اور وائرل واقعے کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
کلیمینٹینا نامی خاتون اپنے کام کی جگہ پر فون پر متوجہ تھیں کہ پاس سے گزرتے ہوئے ٹام کروز نے سوچا شاید وہ کسی بات پر پریشان یا اداس ہیں۔ اداکار نے رک کر ان کی مزاج پرسی کی، مسکرائے اور ’فِسٹ بمپ‘ دے کر آگے بڑھ گئے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ٹام کروز کے اس اقدام پر مزاحیہ تبصرے شروع کر دیے، جہاں لوگ کا کہنا تھا کہ دفتر میں اچانک ٹام کروز کو سامنے دیکھ کر کوئی بھی حواس باختہ ہو سکتا ہے۔
ٹام کروز ان دنوں آسکر یافتہ ڈائریکٹر الیژاندرو جی کے ساتھ اپنی نئی ڈارک کامیڈی فلم ’ڈِگر‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ گرین لینڈ کے ایک طاقتور اور عجیب و غریب آئل ٹائیکون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔




