فلم ساز نے شاہ رخ کی عاجزی سے جڑا واقعہ بتادیا

فلم ساز نے شاہ رخ کی عاجزی سے جڑا واقعہ بتادیا

اداکار اور فلمساز تگ مانشو دھولیا نے شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم کے دوران کا ایک واقعہ بتایا اور کہا کہ فلم نگری کے کنگ بہت ہی عاجز انسان ہیں۔

تگ مانشو دھولیا اور شاہ رخ خان کی طویل رفاقت رہی ہے، وہ منی رتنم کی فلم ’دل سے‘ اور آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ تک میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔

انہوں نے حالیہ انٹرویو میں بالی ووڈ کے بادشاہ کی عاجزی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’دل سے‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ بس کے فرش پر سوجاتے تھے، دراصل اُس وقت وینیٹی وین نہیں ہوتی تھی۔

اداکار اور فلم ساز نے مزید کہا کہ اُس وقت ہم لداخ میں شوٹنگ کررہے تھے، شاہ رخ اُس وقت بھی ایک بڑے اسٹار تھے لیکن وہ بس کے فرش پر ہی سو جاتے تھے۔

تگ مانشو نے یہ بھی کہا کہ وہ منی رتنم کے ساتھ بائے روڈ سڑک پر سفر کرتے تاکہ شوٹنگ کی جگہ کا تعین کیا جائے، لنچ بھی سفر کے دوران کیا جاتا، شاہ رخ صرف اس دورانیے میں 30 منٹ کی جھپکی لیتے۔

انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ہم اس دورانیے میں جیکٹ یا کچھ اور لینے جاتے تو اُس نے کبھی کسی چیز پر اعتراض نہیں کیا، اُس نے کبھی نہیں کیا میں سو رہا ہوتا ہوں تو تنگ نہ کیا جائے جبکہ وہ ایسا کرسکتا تھا کیونکہ وہ اسٹار تھا۔

فلم ’دل سے‘ میں شاہ رخ کے مقابل منیشا کوئرالہ نے مرکزی کردار نبھایا تھا، دیگر اداکاروں میں پریتی زنٹا، زہرہ سیگل، پیوش مشیرا و دیگر شامل تھے۔

Scroll to Top