فلم اسٹارز کے ساتھ لوگوں کا سیٹ پر جانا وسائل کا زیاں ہے، فرح خان

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ، فلم ڈائریکٹر، مصنفہ، پروڈیوسر اور ماہر فن رقص فرح خان  کا کہنا ہے کہ فلم اسٹارز کی جانب سے اپنے ساتھ مصاحبین کی فوج جمع کرکے لیجانا وسائل کا زیاں ہے۔ 

اس حوالے سے انھوں نے بنا کسی لگی لپٹی، کہا کہ فلم انڈسٹری میں اس طرح کے وفد (مصاحبین کی فوج) کے حوالے سے اخراجات کافی بڑھ گئے ہیں۔

انکے مطابق ایک ایک اداکار اپنے ساتھ 9 سے کم لوگوں کو لیکر کسی سیٹ پر نہیں جاتا۔  

یو ٹیوب پر چنکی منکی کی ایک حالیہ قسط میں گفتگو کرتے ہوئے 59 سالہ فرح خان نے کہا کہ بالی ووڈ کے نظام میں مثبت اور منفی دونوں قسم کی تبدیلی آئی ہے۔

اچھی بات یہ ہے کہ اب انڈسٹری بہت زیادہ آرگنائز ہوگئی ہے۔ اور لوگ بروقت آتے ہیں اور یہاں اسٹوڈیو سسٹم ہے۔ 

بری تبدیلی یہ ہے کہ پہلے بہت زیادہ ریلیشن شپ پر انڈسٹری چلتی تھی، مجھے کچھ چاہیے ہوتا تو میں براہ راست ایکٹر کو فون کردیتی تھی۔

لیکن اب یہ ہوگا کہ پہلے آپ انکے منیجر کے سب منیجر کو ملو، پھر وہ منیجر سے ملے گا۔ اسکے بعد انکی ایجنسی ملے گی، تو یہ بڑا مسئلہ ہے، آپس کے تعلقات تھوڑے خراب ہوگئے ہیں۔

Scroll to Top