فلمی شائقین شاہ رخ خان کے دیوانے ہیں، شیکھر کپور

فلمی شائقین شاہ رخ خان کے دیوانے ہیں، شیکھر کپور

فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف فلمساز و اداکار شیکھر کپور نے بھی شاہ رخ خان کی فلمی شائقین میں زبردست مقبولیت کا اعتراف کرلیا۔

شیکھر کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خان کی شہرت کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ لندن میں لیسٹر اسکوائر میں فلم ’جوان‘ دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان کے اسکرین پر نظر آتے ہی ایک مداح نے کھڑے ہوکر زور سے کہا کہ’اگر یہ آدمی اسکرین پر ٹیلی فون ڈائریکٹری بھی پڑھ لے تو میں اسے دیکھ کر خوش ہو جاؤں گا‘۔

اُنہوں نے لکھا کہ فلمی شائقین کا شاہ رخ خان کے لیے دیوانوں جیسا ردِعمل ہے۔

واضح رہے کہ ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’جوان‘ نے ریلیز کے بعد صرف 6 دنوں میں تقریباََ 600 کروڑ روپے کا بزنس کرلیا ہے۔

Scroll to Top