فلسطین میں اسرائیلی بمباری کیخلاف شوبز ستاروں کا سوشل میڈیا پر احتجاج

 

فلسطین میں اسرائیلی بمباری کیخلاف شوبز ستاروں کا سوشل میڈیا پر احتجاج

فلسطین میں اسرائیلی بمباری کے خلاف شوبز ستاروں نے سوشل میڈیا پر احتجاج کیا۔ ماہرہ خان، عمیر جسوال، آمنہ الیاس، نادیہ حسین، یمنیٰ زیدی، علی رحمان، عائشہ عمر، نیمل خاور نے اپنے پیغامات شیئر کیے۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے رفع میں جاری اسرائیلی جارحیت پر مذمتی بیان دیتے ہوئے کہا کہ سوتے ہوئے لوگوں کو جلا دیا! وہ خیموں میں تھے جو ‘سیف زونز’ تھے، یہ کونسی دنیا ہے جہاں لوگ جلے ہوئے بچوں کو دیکھ کر بھی نہیں ہلتے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ  پناہ گزینوں پر مسلسل بمباری ہورہی ہے،  ہم کس ظالم دنیا میں رہ رہے ہیں، وہ کون لوگ ہیں جو جلتے ہوئے بچوں کو دیکھ کر کانپتے نہیں ہیں۔

ماڈل اور اداکارہ آمنہ الیاس  نے کہا کہ “یہ سب کب رکے گا؟ یہ کونسی دنیا ہے؟ یہ تو جہنم بن رہا ہے، دنیا جہنم بن رہی ہے، انسانیت ختم ہوگئی ہے۔

 اداکارہ یمنیٰ زیدی نے لوگوں سے فلسطین کیلئے کھڑے ہونےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رفع حملوں میں پھر متعدد فلسطینی شہید ہوگئے، سچ کیلئےکھڑے ہوجائیں۔

 علی رحمان خان بھی رفع حملوں پر اسرائیل کے خلاف بول پڑے، انہوں نے کہا کہ جلے ہوئے بچے! خیموں میں لگی آگ کے باوجود اسرائیل خود کو معصوم ثابت کر رہا ہے، فسلطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، دنیا کو جاگنا ہوگا۔

 گلوکار عمیر جسوال نے رفع کیلئے بنائے گئے آرٹ ورک کو شیئر کیا، انہوں نے ایک جلتے ہوئے ہاتھ کی شکل سوشل میڈیا پر شیئر کی اور  فلسطین اور نسل_کشی کے ہیش ٹیگز بھی لگائے۔

اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر اسرائیلی مظالم کی ویڈیو شیئر کردی۔

عائشہ عمر نے کہا کہ تمام نگاہیں بدترین مناظر دیکھ رہی ہے، اقوام عالم بےبس ہوچکی، انسانیت ختم ہوگئی،  اللّٰہ رحم کر اور ان ظلم کو روک دے۔

Scroll to Top