فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم انتقال کر گئے

فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم انتقال کر گئے
—فائل فوٹو

فرسٹ کلاس کرکٹر احسن کریم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

اہلِ خانہ کے مطابق احسن کریم کو گھر میں جاری تقریب کے دوران دل کا دورہ پڑا۔

بروقت اسپتال پہنچائے جانے کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔

اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ احسن کریم کی نمازِ جنازہ اسلام آباد کے علاقے چٹھہ بختاور میں آج ادا کی جائے گی۔

Scroll to Top