غلط شخص کے انتخاب کا انجام، عمران عباس کی معنی خیز پوسٹ کیا کہہ رہی ہے؟

غلط شخص کے انتخاب کا انجام، عمران عباس کی معنی خیز پوسٹ کیا کہہ رہی ہے؟

عمران عباس — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف، خوبرو اور غیر شادی شدہ اداکار عمران عباس نے زندگی میں غلط شخص کے انتخاب کے انجام پر روشنی ڈالتے ہوئے پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے ایک معنی خیز انسٹا اسٹوری شیئر کی ہے۔

41 سالہ اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی انسٹااسٹوری میں دو پھل نظر آ رہے ہیں تاہم ان پھلوں میں سے ایک خراب ہوچکا ہے جبکہ دوسرا بہتر حالت میں ہے لیکن خراب پھل کے ساتھ رہنے کی وجہ سے اچھا پھل بھی خراب ہو رہا ہے۔

غلط شخص کے انتخاب کا انجام، عمران عباس کی معنی خیز پوسٹ کیا کہہ رہی ہے؟

عمران عباس نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ ایک بہترین مثال ہے اس بات کو سمجھنے کے لیے کہ ایک خراب یا غلط انسان کے ساتھ زندگی گزارنے سے بہتر ہے انسان اکیلے زندگی بسر کرے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عمران عباس نے زندگی میں کسی ساتھی کے بجائے اکیلے زندگی بسر کرنے کی وکالت کی ہو۔

غلط شخص کے انتخاب کا انجام، عمران عباس کی معنی خیز پوسٹ کیا کہہ رہی ہے؟

اس سے قبل بھی انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ایک خالی کمرہ جس میں ایک بیڈ رکھا ہوا ہے، کی تصویر شیئر کی تھی اور ساتھ میں لکھا تھا کہ کسی غلط انسان کے ساتھ بیڈ شیئر کرنے سے بہتر ہے کہ بیڈ پر خالی رہے۔

Scroll to Top