اسرائیلی فوج نے غزہ کے ال امل اسپتال کا محاصرہ 7ویں روز بھی جاری رکھا۔
غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فوج کی فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید لڑائی جاری ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری شعبے القسام بریگیڈ نے بتایا کہ جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کے 4 مرکاوا ٹینک تباہ کر دیے۔
القسام بریگیڈ کا مزید کہنا تھا کہ کل سے اب تک اسرائیلی فوج کے کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ کردیے گئے ہیں۔

