غزہ میں اسرائیل کی حمایت کر کے امریکا تحمل کا مطالبہ نہیں کرسکتا، ایران

غزہ میں اسرائیل کی حمایت کر کے امریکا تحمل کا مطالبہ نہیں کرسکتا، ایران
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان (فائل فوٹو)۔ 

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی حمایت کرکے امریکا تحمل کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔

غزہ کے تنازع کا حل فوجی طاقت سے نہیں نکلے گا، امریکا اور مغرب کو اپنے مفادات صہیونی حکومت سے وابستہ نہیں کرنے چاہئیں، جس کا اب خاتمہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کو یمن کے خلاف جنگ روکنی چاہیے، حوثی غزہ میں نسل کشی رُکنے تک اسرائیلی جہازوں پر حملے نہیں روکیں گے۔

Scroll to Top