غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 72 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 129 زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ 7 اکتوبر سے ابتک 31184 فلسطینی شہید اور 73 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید بتایا کہ شہید فلسطینیوں میں 72 فیصد تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں، بندشوں اور غذائی قلت سے پیدا بیماریوں سے 27 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔


