عمان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 48 رنز کا ہدف

عمان کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 48 رنز کا ہدف

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچ میں عمان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 48 رنز کا ہدف دیا ہے۔

عمان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 13 اعشاریہ 2 اوورز میں 47 رنز اسکور کیے، اس کے ٹاپ اسکورر شعیب خان 11 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4  جبکہ جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ میں انگلینڈ نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ اور عمان کے درمیان میچ نارتھ ساؤنڈ میں سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔

دفاعی چیمپئن نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی، کرس جارڈن کی جگہ ریس ٹوپلے کو کھلایا گیا۔

انگلش کپتان بٹلر نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ یہ واقعی ایک اچھی وکٹ لگ رہی ہے اور ہم جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کس ہدف کا تعاقب کر رہے ہیں۔

اس موقع پر عمان کے کپتان عاقب الیاس نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے لیکن آپ ٹاس پر انحصار نہیں کر سکتے۔ یہ بہت اچھی وکٹ ہے، بیٹنگ کے لیے بہت اچھا فلیٹ ٹریک ہے۔

Scroll to Top