آڈیو لیک کیس میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
سیشن کورٹ اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔
علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی ، عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری 2026 تک ملتوی کردی۔
واضح رہے علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔


