سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی، انہوں نے سیکیورٹی واپس لینے کی تصدیق کردی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کو سیکیورٹی واپس دی گئی تو نہیں لوں گا، وزیراعلیٰ کو بتا نا چاہتا ہوں کہ مجھے سیکیورٹی واپس کرنے کی ضرورت نہیں۔
پی ٹی آئی کے پارلیمان پارٹی واٹس ایپ گروپ میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کہا کہ رات کو 11 بجے وزیر اعلیٰ کے ڈپٹی سی ایس او نے میرے سیکیورٹی اہلکاروں کو کال کی اور کہا کہ سی ایس او کا حکم ہے کہ آپ سب کلوز ہو جائیں۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق ان کے پاس صوبائی حکومت کی ایک جیمر اور ایک ڈبل کیبن گاڑی تھی اور اس گاڑی کے ساتھ 14 اہلکار بھی تھے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان اہلکاروں نے مجھے کہا تو میں نے کہا کہ بس کلوز ہوجائیں، یہ اس معاملے کی اصل حقیقت ہے۔
علی امین گنڈاپور کے مطابق اگر اب مجھے سیکیورٹی واپس دی بھی گئی تو واپس نہیں لوں گا اور وزیراعلیٰ کو بتانا چاہتا ہوں اب اس سیکیورٹی مجھے واپس کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔


