عرفی جاوید کی مکمل لباس میں ویڈیو نے دھوم مچادی

عرفی جاوید کی مکمل لباس میں ویڈیو نے دھوم مچادی

اسکرین گریب

بھارتی متنازع اداکارہ اور رئیلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی کی امیدوار عرفی جاوید کی مکمل لباس میں ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

متنازع لباس کے باعث شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والی عرفی جاوید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سرخ لباس میں ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں سرخ رنگ کے لباس میں اپنا ڈوپٹہ سیٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اس خوبصورت جوڑے کے ڈیزائنر کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ’یہ جوڑا ابو جانی سندیپ کھوسلہ کا ہے، جبکہ بالوں میں لگی وگنیش ہیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین جو اکثر عرفی جاوید کے بولڈ لباس کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، مذکورہ پوسٹ کے کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

Scroll to Top