عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنے کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

عرب ممالک نے غزہ پٹی کا انتظام سنبھالنے کی اسرائیلی تجویز مسترد کردی۔

اسرائیل نے مصر اور قطر سمیت عرب ممالک کو غزہ پٹی پر کنٹرول میں شرکت کی تجویز دی تھی۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب ممالک کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے بغیر غزہ پٹی میں اسرائیل کا کوئی کردار قبول نہیں کریں گے۔

اس سلسلے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے والے ممالک نے امریکا کو آگاہ کردیا ہے۔

Scroll to Top