اسلام آبادکے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی غیر حاضری پر شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں انہیں اشتہاری قرار دینے کے لیے کل اخبارات میں اشتہار دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کے روبرو ہوئی۔
علی امین گنڈاپور آج پیش نہ ہوئے جس کے باعث ان کے خلاف اشتہاری کارروائی مکمل نہیں ہو سکی۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ اشتہار شائع کیا جائے اور علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔
عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 7 جنوری کے لیے مقرر کی ہے۔
یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی سے متعلق مقدمہ درج ہے۔



