انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی سے قبل قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کا ڈی چی کیو ہسپتال چارسدہ میں طبی معائنہ کرادیاگیا ڈاکٹر کے مطابق اسد قیصر کے گلے اور سینے میں معمولی تکلیف ہے ۔اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کیلئے جو ماحول بنایا گای ہے یہ کسی طورپر بھی فری اینڈ فیئر نہیں ، ہم پر سلیکٹڈ کا الزام لگانیوالی اپوزیشن آج خود سلیکٹڈ پلس بن گئی ۔اسد قیصر نے کہا کہ اس ماحول میں اگر انتخابات ہوئے تو کوئی اسے تسلیم نہیں کریگا۔ پی ٹی آئی کیخلاف سارا ظلم و جبر نواز شریف اور مسلم لیگ ن کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو وزیراعظم بنانا ہے تو انتخابات کی کوئی ضرورت نہیں ، ایسے انتخابات سے بہتر ہے نگراں کی طرح نواز شریف کی وزارت عظمیٰ کا نوٹیفکیشن کردیں
عدالت میں پیشی سے قبل پہلے قیصر کا ہسپتال میں طبی معائنہ

Related Posts


کل رات لبرٹی چوک بلاک، ریاست مخالف نعرے اور پولیس اہلکاروں کے کام میں
December 27, 2025

Former SBP governor Shamshad Akhtar passes away at 71
December 27, 2025