عبدالفتاح السیسی دوبارہ مصر کے صدر منتخب

عبدالفتاح السیسی دوبارہ مصر کے صدر منتخب
مصری صدر عبدالفتاح السیسی (فائل فوٹو)۔

مصری الیکشن اتھارٹی نے صدارتی انتخابات برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ موجودہ صدر عبدالفتاح السیسی دوبارہ صدر منتخب ہوگئے۔

الیکشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق عبدالفتاح السیسی نے 89.6 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدارتی انتخاب 2024 میں ریکارڈ ووٹنگ کی گئی۔

ترجمان الیکشن اتھارٹی کے مطابق ووٹنگ کی شرح 66.8 فیصد رہی، یہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹنگ کی شرح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخابات میں 4 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے۔

الیکشن اتھارٹی کے ترجمان نے مزید کہا کہ 4 کروڑ 47 لاکھ 72 ہزار 668 ووٹ درست قرار دیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے 3 کروڑ 97 لاکھ سے زائد ووٹ لے کر واضح برتری حاصل کی۔

Scroll to Top