عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں جمع

عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں جمع

فائل فوٹو

عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد سینیٹ میں جمع کرادی گئی۔

 یہ قرارداد فاٹا سے آزاد پارلیمانی گروپ کے سینیٹر ہدایت اللہ نےجمع کرائی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی چیلنجز کے پیش نظرعام انتخابات 3 ماہ کیلئے ملتوی کیے جائیں۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان بالا الیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ پر زوردیتا ہےکہ وہ انتخابات پرامن انعقاد پر ہمدردانہ غور کرے، انتخابی امیدواروں کونشانہ بنانے کے بڑھتے واقعات میں مسلسل اضافے پرگہری تشویش ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ شمالی وزیرستان، باجوڑ، صوابی اور تربت میں مسلح حملے ہوئے، الیکشن لڑنے والے ایک بزرگ سیاستدان زخمی اور ایک امیدوار جاں بحق ہوئے، ملک میں خوف اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا ہوا ہے، امیدواروں کی رہائش گاہوں،دفاترمیں دھمکیوں کے پمفلٹس کی تقسیم سیکورٹی اداروں کےلیےچیلنج ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ آئین تمام شراکت داروں کی حفاظت اور بِلا رکاوٹ شرکت یقینی بنانے پر زور دیتاہے۔

Scroll to Top