چار نومبر کو بالی ووڈ کی فلم انداز اپنا اپنا کو ریلیز ہوئے 30 برس مکمل ہوگئے۔ فلم سے متعلق عامر خان اور سلمان خان کے انٹرویوز دوبارہ سامنے آگئے۔
اس ایکشن کامیڈی فلم کے مصنف اور ہدایتکار راجکمار سنتوشی تھے جبکہ اداکاروں میں عامر خان، سلمان خان، روینہ ٹنڈن، کرشمہ کپور مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے جبکہ پریش راول اور شکتی کپور بھی فلم کی کاسٹ میں شامل تھے۔
ریلیز کے وقت باکس آفس پر یہ ایک سیمی ہٹ فلم تھی لیکن گزشتہ چند سالوں میں اسکی کاسٹ اور کریو ممبرز نے فلم اور اسکے مرکزی کرداروں کے ساتھ کام کے حوالے سے اپنے تجربات بیان کیے ہیں۔
تاہم فلم کے 30 برس مکمل ہونے پر سلمان خان اور عامر خان نے اپنی فلم کے بارے میں کیا کہا اس پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
سلمان خان نے 1992 میں فلم کی ریلیز سے قبل ایک انٹرویو میں انداز اپنا اپنا کے بارے میں بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اسے ایک مزاحیہ اور ناقابل یقین فلم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے زیادہ مزاحیہ فلم بھارتی اسکرین پر پہلے کبھی جاری نہیں ہوئی۔
انکے مطابق عامر خان نے فلم میں بہت مزاحیہ کردار ادا کیا جو کافی باتونی تھا جو انہوں نے اچھے انداز میں ادا کیا۔ انکے مطابق فلم کو چھ ماہ میں ریلیز ہونا ہے لیکن کوشش ہے کہ اس میں تاخیر ہو۔
انہوں نے کہا کہ میں انہیں اسی وجہ سے تاریخ نہیں دے رہا اور انھیں اپنی ٹوٹی ہوئی ٹانگ سے ہراساں کر رہا ہوں، میں نے اپنے بال بھی چھوٹے کروا لیے ہیں۔
جبکہ عامر خان نے 2014 میں بھارتی میڈیا آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دراصل مجھے تو یہ فلم بہت پسند آئی، یہ بہت شاندار تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم تھیٹر پر زیادہ کامیاب نہ ہوئی تو میں نے کہا “کیا ہوا یار؟ کیا گڑ بڑ ہوئی ہے”۔
عامر خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ لیکن ایک چیز جو واضح تھی وہ اسکی ریلیز کے بارے میں کوئی نہیں جانتا تھا جو ایک بڑی تباہی تھی۔ کسی نے دیکھی ہی نہیں فلم جبکہ ڈسٹری بیوٹرز کو بھی یہ یقین نہیں تھا کہ انہیں فلم ڈلیوری ہوگی کہ بھی نہیں۔ مارکیٹ میں ریلیز ڈیٹ کا اعلان ہوگیا لیکن یہ یقین نہیں تھا کہ کب ریلیز ہوگی۔