امریکی بحریہ کا طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن ایران جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں طویل تعیناتی کے بعد آئندہ ہفتے تھائی لینڈ پہنچے گا۔
تھائی عہدیدار کے مطابق تقریباً 5 ہزار امریکی بحریہ اور میرین اہلکاروں کو طویل بحری سفر کے بعد آرام کا موقع دیا جائے گا۔
یو ایس ایس ابراہم لنکن 21 نومبر 2025 کو سان ڈیاگو سے روانہ ہوا تھا اور تقریباً 250 دن سے زائد اور طویل تعیناتی کے بعد رواں ماہ مشرق وسطیٰ سے واپس روانہ ہوا۔
میڈیا رپورٹس اور ڈیموکریٹک ارکانِ کانگریس کے مطابق بحری جہاز پر اہلکاروں کی ذہنی صحت اور بگڑتے حالات سے متعلق خدشات کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔





