طورخم سرحد پر افغان ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز

طورخم سرحد پر افغان ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز
فائل فوٹو

طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والی سیکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں، افغان حکام نے بھی جواب میں پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں، کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی۔

افغان سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزا کی شرط سے استثنیٰ دیا جائے۔

Scroll to Top