صومالیہ کے جنوب مغربی علاقے میں دہشت گردوں نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔
خبر ایجنسی کی رپوٹ کے مطابق صومالیہ میں فوجی اڈے پر حملے میں کمانڈر سمیت 7 فوجی ہلاک ہوئے۔
صومالی فوج کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کی جھڑپوں میں 10 دہشتگرد مارے گئے۔ حملہ آوروں نے فوجی اڈے پر خودکش کار بم دھماکا بھی کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے کئی فوجی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی۔
خبر ایجنسی کے مطابق صومالی فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری الشباب دہشتگرد تنظیم نے قبول کی ہے۔