صوبائی الیکشن کمیشن نے میر پور خاص میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے لیا۔
صوبائی الیکشن کمیشن نے ضلعی مانیٹرنگ افسران اور ریجنل الیکشن کمیشن کو خط جاری کردیا۔
خط میں کہا گیا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کی شکایات آرہی ہیں۔ بلدیاتی چیئرمین اور میئر امیدواروں کے حق میں اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔
صوبائی الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا کہ ایسا عمل انتخابی ضابطہ اخلاق 2024 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
خط کے متن میں کہا گیا کہ ضلعی مانیٹرنگ افسران اور ریجنل الیکشن کمیشن دستاویزی ثبوت صوبائی الیکشن کمیشن بھیجے جائیں تاکہ مزید کاروائی کی جاسکے۔

