صدر مملکت نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا

صدر مملکت نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا

صدر مملکت آصف علی زرداری : فائل فوٹو 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11واں نیشنل فنانس کمیشن تشکیل دے دیا، نیشنل فنانس کمیشن کے ارکان کی تعداد 9 ہوگی، وزیر خزانہ کمیشن کےسربراہ ہوں گے۔

وزارت خزانہ نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، کمیشن کے ٹرمز آف ریفرنس بھی جاری کردیے گئے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ نیشنل فنانس کمیشن کے ارکان ہوں گے، چاروں صوبوں سے ایک ایک ماہر کو کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔

پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ بطور ماہر این ایف سی کے رکن ہوں گے، سندھ سے اسد سید بطور ماہر این ایف سی کے رکن ہوں گے۔

ڈاکٹر مشرف رسول خیبر پختونخوا سے بطور ماہر اور فرمان اللّٰہ بلوچستان سے بطور ماہر این ایف سی کے رکن ہوں گے۔

ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق این ایف سی صدر مملکت کو وفاق اور صوبوں کے درمیان نیٹ ٹیکسز کی تقسیم سے سفارش کرے گا، این ایف سی وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو گرانٹ ان ایڈ کی تیاری کی سفارش کرے گا۔

Scroll to Top