شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیںآیا۔لندن میںشہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر اسپیشلسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔شہباز شریف نے دو ہفتے قبل لندن پہنچنے کے فوراً بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے ۔شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے سابق وزیراعظم کی ٹیسٹ رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں ۔کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن ہسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی ۔شہباز شریف کو سال 2000 ءمیں نایا ب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 2003 میں نیویارک کے سلوئن کیٹرنگ ہسپتال میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیر علاج رہے تھے۔
شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر مرض لوٹ کر نہیں آیا

Related Posts

Border Tensions Escalate: Pakistan Forces Repel Afghan Taliban Attacks
February 27, 2026


Govt’s jet purchase draws public ire | The Express Tribune
February 26, 2026