اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم استری 2 نے باکس آفس کی ریس جیت لی ہے اور اس فلم نے باہوبلی 2 کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
یاد رہے کہ استری ٹو 15 اگست کو دیگر ہندی فلموں جن میں ‘کھیل کھیل میں’ اور ‘ویدا’ شامل تھیں، کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم کا ایک اور کارنامہ یہ ہے کہ یہ پربھاس اور ایس ایس راجہ مولی کی باہوبلی 2 کی کامیابیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارتی سنیما کی تاریخ میں مقامی طور پر تیسری سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہندی فلم کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے۔
فلموں کا تجزیہ کرنے والی بھارتی ویب سائٹ کے مطابق استری ٹو نے اپنے پہلے 23 دنوں میں 507.75 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
جبکہ چوبیسویں روز یہ حد 516.25 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اس کے مقابلے میں بھاہوبلی 2 اس دورانیے میں 510.99 کروڑ روپے تک محدود رہی تھی۔