ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی وجہ سے متعدد موٹرویز ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
دھند کے باعث موٹروے پشاور سے رشکئی تک جبکہ موٹروے ایم 3، ایم 4 اور ایم 5 بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب دھند اور موسم کی خرابی کے باعث پیر کے روز 18 پروازیں منسوخ کی گئیں۔




