شاہ رخ صرف بات کرکے سامنے والے کا اعتماد بہت بڑھا دیتے ہیں، امیتابھ بچن

شاہ رخ صرف بات کرکے سامنے والے کا اعتماد بہت بڑھا دیتے ہیں، امیتابھ بچن
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے شاہ رخ خان کی شخصیت کا سب سے مضبوط پہلو بتا دیا، ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو، وہ صرف بات کرکے سامنے والے کا اعتماد بہت بڑھا دیتے ہیں۔

کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 18 میں امیتابھ نے اداکار راج کمار راؤ سے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بارے میں سوال کیا اور کہا کہ آپ دونوں کا تعلق تو دہلی سے ہے۔ 

اس موقع پر راج کمار راؤ نے ممبئی میں اپنے ابتدائی دنوں اور شاہ رخ خان سے اپنی متاثر کن وابستگی کے بارے میں گفتگو کی۔

راج کمار راؤ نے بتایا کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں شاہ رخ خان کا دہلی سے ممبئی تک کا سفر اور بالی ووڈ سپر اسٹار بننے کی کہانی ان کے لیے ایک بڑی تحریک تھی۔

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کے سفر سے بہت متاثر تھا کہ کس طرح ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے تھیٹر سے اپنے سفر کا آغاز کیا، متعدد ٹی وی شوز میں کام کیا اور بالآخر ایک بہت بڑے سپر اسٹار بن گئے۔

جب میں پہلی مرتبہ ایک شو کے سلسلے میں ممبئی آیا تو میرا انتخاب نہیں ہوا، لیکن میں ان کے بنگلے منت کے بالکل سامنے کھڑا ہوا کرتا تھا۔ 

امیتابھ بچن نے شاہ رخ کے ساتھ کبھی خوشی کبھی غم، محبتیں اور دیگر کئی فلموں میں کام کیا۔ شاہ رخ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے انسان ہیں کہ وہ کسی بھی بات پر ہار نہیں مانتے۔ کوئی بھی مسئلہ ہو، وہ صرف بات کرکے سامنے والے کا اعتماد بہت بڑھا دیتے ہیں۔ 

Scroll to Top