شان مسعود پی سی بی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز مقرر

شان مسعود پی سی بی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل آپریشنز مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شان مسعود کی تقرری کا اعلان اسلام آباد میں منعقدہ عشائیے کے دوران کیا ہے۔

شان مسعود نے 44 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، وہ 84 اننگز میں بیٹنگ کےلیے میدان میں اترے، 6 سنچریوں اور 13 نصف سنچریوں کی مدد سے 2ہزار 550 رنز بنائے۔

36 سالہ شان مسعود کا 2013ء میں انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر شروع ہوا تھا، انہوں نے گزشتہ روز ہی اب تک کا اپنا آخری ٹیسٹ میچ جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا ہے۔

Scroll to Top