سکرنڈ، پولیس حراست میں جاں بحق ملزم پر تشدد کی تصدیق

سکرنڈ، پولیس حراست میں جاں بحق ملزم پر تشدد کی تصدیق

فائل فوٹو

سکرنڈ میں پولیس حراست میں جاں بحق ملزم نواز زرداری کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر چھڑی سے ضربیں لگائی گئی، ملزم کے جسم کے مختلف اعضا روہڑی لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں، حتمی رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔

ملزم 2 روز قبل سکرنڈ پولیس حراست میں تشدد سے جاں بحق ہوا تھا، مقدمے میں سکرنڈ تھانے کا ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی سکرنڈ یار محمد پھلپوٹو کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔

کچھ روز قبل سکرنڈ کے قریب گاڑی لوٹنے کے الزام میں پولیس نے ملزم نواز زرداری کو گرفتار کیا تھا، ملزم پولیس لاک اپ میں مبینہ طور پر حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

ملزم کے ورثا نے پولیس پر الزام عائد کیا تھا کہ نواز زرداری کو پولیس نے تشدد سے مارا ہے، واقعہ کا وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے نوٹس لیا تھا۔

Scroll to Top