سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل تین روز کمی آنے کے بعد آج اضافہ ہو گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت میں پانچ ہزار سات سو روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ اٹھارہ ہزار تین سو روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 4887 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار 157 روپے کا ہوگیا ہے عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاﺅ 54 ڈالرز اضافے کے بعد 2032 ڈالر ز فی اونس ہے ۔پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت بیس ڈالر پریمیم شامل کرکے 2052 ڈالر ز فی اونس ہے ۔

Scroll to Top