سونو نگم نے عام فضائی سفر کو ناقابل فراموش بنادیا

سونو نگم نے عام فضائی سفر کو ناقابل فراموش بنادیا

بھارتی گلوکار سونو نگم نے عام فضائی سفر کو اپنے ساتھی مسافروں کےلیے ناقابل فراموش بنا دیا۔

53 سالہ سونو نگم نے رائے پور سے ممبئی کی بھارتی پرواز کو ایک یادگار کنسرٹ میں تبدیل کردیا۔

ہوا کچھ یوں کہ دوران فلائٹ لوگوں کو پتا چل گیا کہ اُن کے ساتھ پرواز میں گلوکار بھی موجود ہیں، تو انہوں نے اپنے محبوب سنگر کو پا کر یک زبان ’اُن‘ کے مشہور گانے گانا شروع کردیے۔

مسافروں کی اس بے پناہ محبت اور پرفارمنس کے شدید اصرار پر سونو نگم نے طیارے کے درمیانی راستے پر کھڑے ہو لائیو اپنے کئی مقبول گانے گا دیے۔

اس پورے واقعے کو ویڈیو میں عکس بند کیا گیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کردیا، سونو نگم نے اس موقع پر کل ہو نا ہو، میں اگر کہوں، تجھے لگے نہ نظریا، ہر گھڑی بدل رہی ہے زندگی سمیت کئی گانے گائے۔

سونو نگم کے فضائی سفر کے دوران لائیو گانے نے مسافروں کے لیے اس سفر کو ناقابل فراموش تجربے میں بدل دیا۔

گلوکار نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کیا اور مسافروں کی محبت پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اسے خوابوں جیسا پیار قرار دیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ پیار سے اکسا کر موسیقی سننے کی یہ بھرپور مثال ہے۔

بھارتی گلوکار کو 2022ء میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، انہوں نے کم عمری میں ہی اپنے والد کے ساتھ گائیکی کا آغاز کیا تھا۔

Scroll to Top