سول اسپتال کراچی میں آئی وی ڈائلیوشن فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے سول اسپتال کراچی میں آئی وی ڈائلیوشن فارمیسی کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ادویات کے اسٹور پر کوڈ لگایا ہے تاکہ ادویات کی چوری کی نشاندہی ہو، ڈرگ ری ایکشن سینٹر بھی بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آرتھو پیڈک وارڈ کا بھی تزئین و آرائش کے بعد افتتاح کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سول اسپتال کی تاریخی عمارت کو اپ گریڈ کر کے تزئین و آرائش کریں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اسپتال عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھرتیاں کریں گے، جدید دور کے سبب بہت سی پوسٹوں کی ضرورت نہیں رہی۔

Scroll to Top