سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کو 24 گھنٹے کیلئے بند ہونگے

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کو 24 گھنٹے کیلئے بند ہونگے
فائل فوٹو

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سندھ بھر میں اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار بھی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اسی شیڈول کے تحت بند رہے تھے۔

Scroll to Top