سندھ اور بلوچستان کے 5 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

سندھ اور بلوچستان کے 5 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
—فائل فوٹو 

ملک میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ تھم نہ سکا، پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری ہے۔

محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے 5 اضلاع کے 6 ماحولیاتی نمونوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، چمن اور پشین جبکہ سندھ کے شہروں حیدر آباد اور میر پور خاص کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 45 اضلاع کے 182 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا جا چکا ہے۔

رواں سال 5 پولیو کیسز سامنے آئے جبکہ اس مرض سے 1 موت رپورٹ ہوئی ہے۔

Scroll to Top